• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 601642

    عنوان:

    خواب میں سور دیکھنا

    سوال:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ میں امتحان دینے کے لئے امتحانی سنٹر میں موجود ہوتا ہوں، اتنے میں دیکھتا ہوں کہ وہاں بہت سے سور موجود ہوتے ہیں جو وہاں کمرے سے باہر جا رہے ہوتے ہیں (یا ۔نکالے جا رہے ہوتے ہیں)، میں ان کے قریب نہیں جاتا بلکہ تھوڑے فاصلے پہ کھڑا ہو جاتا ہوں اور ان کے نکلنے کا انتظار کرتا ہوں کہ یہ جائیں تو میں بھی باہر نکل سکوں۔ برائے مہربانی اس بارے میں بتا دیں، شکریہ۔

    جواب نمبر: 601642

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:393-299/L=5/1442

     یہ شیطانی خواب معلوم ہوتا ہے آپ سونے سے پہلے وضو بنالیا کریں ،نیزسورہ اخلاص اور معوذتین پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے پورے بدن پر پھیر لیا کریں اور اس طرح تین مرتبہ کیا کریں ان شاء اللہ اس طرح کے خواب نظر نہیں آئیں گے ۔

    عن عائشة: أن النبی صلی اللہ علیہ وسلم کان إذا أوی إلی فراشہ کل لیلة جمع کفیہ، ثم نفث فیہما فقرأ فیہما: قل ہو اللہ أحد وقل أعوذ برب الفلق وقل أعوذ برب الناس، ثم یمسح بہما ما استطاع من جسدہ، یبدأ بہما علی رأسہ ووجہہ وما أقبل من جسدہ یفعل ذلک ثلاث مرات ۔ (صحیح البخاری ،رقم: 5017، باب فضل المعوذات)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند