• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 46787

    عنوان: اگر ایک نو مسلم عیسائی لڑکی نماز اور روزہ کا اہتمام نہیں کرتی ہے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟

    سوال: اگر ایک نو مسلم عیسائی لڑکی نماز اور روزہ کا اہتمام نہیں کرتی ہے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 46787

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1075-832/H=10/1434 اگر اس کا ایمان واسلام قابل اطمینان ہے تو جس طرح اصلی مسلمانوں کے نماز روزہ وغیرہ میں مطلوب اہتمام کے ترک سے انھیں گناہ ہوتا ہے، اسی طرح اس نومسلم عیسائی لڑکی کو بھی گناہ ہوگا، جس سے سچی پکی توبہ کرنا بھی واجب ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند