• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 145527

    عنوان: ٹیلیفون پر ہیلو کہنا كیسا ہے؟

    سوال: کیا ٹیلیفون پر ہیلو کہنا جائز ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہیلو انگلش کا لفظ ہے جس کا معنی ہے جہنمی۔

    جواب نمبر: 145527

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 066-142/SN=3/1438

     

    جائز ہے؛ لیکن بہتر یہ ہے کہ اس کے بجائے ”السلام علیکم“ سے بات کی ابتداء کی جائے، جو لوگ ”ہیلو“ کا معنی ”جہنمی“ بتلاتے ہیں، ان سے اس کا حوالہ دریافت کیا جائے کہ کس ”ڈکشنری“ میں یہ معنی تحریر ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند