• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 57664

    عنوان: خواب کی تعبیر - حضور ﷺ کی زیارت‏

    سوال: میں نے ایک خواب میں نبی کریم ﷺ کی زیارت کی۔ میں نے دیکھا کہ دو اصحاب کھڑے ہیں ایک کے پاس ایک چھوٹی سی کتاب ہے میں اسے پڑھتا ہوں تو اس پر عربی زبان کے غالبا چار الفاظ لکھے ہوئے ہیں جن میں سے ایک لفظ آپ ﷺ کا نام مبارک محمدﷺ ہے جب میں آپ ﷺ کا نام پڑھتا ہوں تو میں دوسرے صاحب کی طرف نظر بھر کر دیکھتا ہوں اور مجھے یقین ہو جاتا ہے کہ یہی محمدﷺ ہیں۔ آپ کی رنگت سرخ و سفید ہے اور چہرہ مبارک پر سیاہ داڑھی ہے۔ پھر مجھے حکم ہوتا ہے کہ اس کتاب کو کھا لو ، میں سوال کرتا ہوں کہ میں اسے کیسے کھا سکتا ہوں حکم ہوتا ہے کھاکر دیکھو تم کھا سکتے ہو میں عرض کرتا ہوں کہ میں ساری نہیں کھا سکتا ، حکم ہوتا ہے جتنی کھا سکتے ہو کھا لو پھر میں اس کتاب کو ایک کونے سے دانتوں سے کاٹ لیتا ہوں او ر واقعی بڑی آسانی سے کتاب کے اوراق کا ایک حصہ کھا لیتا ہوں۔ پھر وہ صاحب جن کے پاس کتاب ہوتی ہے اوراق کو پلٹ کر تصدیق کرتے ہیں کہ کتاب کا ایک حصہ کھایا گیا ہے۔ یہاں خواب ختم ہو جاتا ہے۔براہ مہربانی خواب کی تعبیر بتا کر رہنمائی فرمائیں۔ عین نوازش ہو گی۔

    جواب نمبر: 57664

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 246-232/H=4/1436-U اچھا خواب ہے، آپ کو ان شاء اللہ اتباعِ سنت کی خاص توفیق منجاب اللہ مرحمت ہوگی، فضائل اعمال فضائل صدقات فضائل حج اور جزاء الاعمال کا مطالعہ بکثرت کیا کریں، ان شاء اللہ اس سے بہت فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند