• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 67876

    عنوان: ہمارے گھر پر چوری ہوئی ہے۔ ہمیں ایک شخص پر شک تھا۔ ہم نے فوجی کتے بلوائے، وہ اس بندے کے گھر گئے جس پر شک تھا

    سوال: ہمارے گھر پر چوری ہوئی ہے۔ ہمیں ایک شخص پر شک تھا۔ ہم نے فوجی کتے بلوائے، وہ اس بندے کے گھر گئے جس پر شک تھا۔ ہم نے کہا آپ لوگوں کی کوئی قسم دے ہم پیسے نہیں لیں گے ان کے گھر کا کوئی فرد گواہی نہیں دیتا۔ وہ لوگ کہتے ہیں ہم قرآن پاک پر رکھتے ہیں آپ لوگ اٹھا لو ہم چاہتے ہیں ہم پیسے اٹھا کر مسجد میں یا کسی غریب گھر میں دے دیں۔ براہ کرم اس بارے میں فتوی دیں کہ یہ صحیح ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 67876

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 697-582/D=9/1437 جب تک شرعی ثبوت سے ان کا پیسہ چرانا ثابت نہ ہوجائے محض شک شبہ کی بنیاد پر ان سے پیسے لینا جائز نہیں خواہ پیسے لے کر مسجد میں دے دئیے جائیں یہ بھی جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند