• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 36940

    عنوان: پرندوں کو پنجرے میں بند کرکے رکھنا صحیح نہیں ہے۔

    سوال: کیا گھر میں جو پرندے پالتے ہیں ور ان کو پنجروں میں بند کر دیتے ہیں تو کیا صحیح ہے؟ ور کیا پالتو پرندے مر جاتے ہیں تو وہ گھر کی کوئی مصیبت کو ٹال دیتے ہیں؟ برا ہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 36940

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 471-393/B=5/1433 پرندوں کو پنجرے میں بند کرکے رکھنا صحیح نہیں ہے۔ اور عقیدہ رکھنا کہ پالتو پرندے مرجاتے ہیں تو وہ گھر کی کوئی مصیبت ٹال دیتے ہیں یہ صحیح نہیں، لغو اور بے اصل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند