• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 14742

    عنوان:

    اولاد نہ ہونے پر ٹیسٹ ٹیوب کرانا کیسا ہے؟ (۲)ڈاکٹر ذاکر نائک کے بیان میں کسی بہن نے ان سے پوچھا کہ جنت میں مردوں کے لیے حوریں ہوں گی تو عورت کے لیے کیا ہوگا؟ جواب میں ڈاکٹر صاحب نے فرمایا کہ قرآن میں جو لفظ آیا ہے اس کا مطلب ساتھی ہے۔ یعنی مرد کے لیے عورت حور ہوگی او رعورتوں کے لیے مرد حور۔ کیا یہ صحیح ہے؟ اگر صحیح ہے تو قرآن و حدیث کا حوالہ دیں، اور اگرایسا نہیں ہے ،تو عورتوں کا کیا؟ اللہ آپ کو جزائے خیر عطافرمائے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14742

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1184=980/ل

    (۱) اولاد نہ ہونے پر ٹیسٹ ٹیوب کرانا جائز نہیں، یہ غیرفطری عمل ہونے کے ساتھ ساتھ اس میں دیگر محظورات شرعیہ کا ارتکاب کرنا پڑسکتا ہے۔

    (۲) مجھے ڈاکٹر ذاکر نائک کے بیان کا علم نہیں ہے، البتہ جنت میں عورتوں کو ان کے خاوند ملیں گے، جو ان کے لیے راحت کا ذریعہ ہوں گے کسی اور طرف ان کی نظر نہیں جائے گی، بلکہ خیال بھی نہیں آئے گا، ثم ننصرف إلی منازلنا فیتلقانا أزواجنا فیقلن مرحباًا وأہلاً لقد جئت وإن بک من الجمال أفضل ما رزقتنا (مشکاة: ۲/۴۹۹) اور بے بیاہی عورت کے متعلق تصریح ہے کہ جس مرد کو وہ پسند کرے گی اس کے ساتھ نکاح ہوجائے گا اور اگر موجودہ لوگوں میں سے کسی کو پسند نہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایک مرد پیدا کریں گے جو اسکے ساتھ نکاح کرے گا، غرائب میں ہے: ولو ماتت قبل أن تتزوج تخیر أیضاً إن رضیت بآدمي زوجت منہ وإن لم ترض فاللہ یخلق ذکرًا من العین فیزوجہا منہ (مجموعہ فتاوی للشیخ اللکنوي)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند