• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 149095

    عنوان: اگر کوئی آدمی ہر وقت اللہ کا واسطہ دے کر خیرات مانگتا ہو تو کیا کرنا چاہئے؟ کچھ دینا چاہئے یا ان کو منع کرنا چاہئے؟

    سوال: اگر کوئی آدمی ہر وقت اللہ کا واسطہ دے کر خیرات مانگتا ہو تو کیا کرنا چاہئے؟ کچھ دینا چاہئے یا ان کو منع کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 149095

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 768-750/L=7/1438

    اگر سائل کا واقعی حاجت مند ہونا معلوم ہوجائے تو اس کو دے دینا چاہیے اور اگر معلوم ہوجائے کہ یہ بلاضرورت محض مال بڑھانے کی غرض سے سوال کررہا ہے تو منع کردینا چاہیے۔ وفي المختارات قال ابن المبارک: سأل لوجہ اللہ أو لحق اللہ یعجبني أن لا یعطیہ شیئًا لأنہ عظم ما حقر اللہ․ (درمختار) وفي الشامي: قولہ: یعجبني أن لا یعطیہ شیئًا محمول علی ما إذا لم یعلم ضرورتہ․ (شامي: ۹/ ۵۶۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند