• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 35954

    عنوان: میں دین کے لئے کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں پر جب بھی کچھ کرنے لگتا ہوں تو میرے دل میں آ جاتا ہے کہ میرا نام بلند ہو گا ، لوگ کہیں گے یہ دین کے لئے کام کرتا ہے، میں یہ کہنا چاہتا ہوں میری نیّت خالص اللہ کے لئے نہیں رہتی پھر مجھے کچھ ایسے عملی باتیں یا کچھ وظیفے تجویز کریں کہ میری نیّت ٹھیک ہو جائے اور دنیا کی محبّت ختم ہو جائے۔

    سوال: میں دین کے لئے کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں پر جب بھی کچھ کرنے لگتا ہوں تو میرے دل میں آ جاتا ہے کہ میرا نام بلند ہو گا ، لوگ کہیں گے یہ دین کے لئے کام کرتا ہے، میں یہ کہنا چاہتا ہوں میری نیّت خالص اللہ کے لئے نہیں رہتی پھر مجھے کچھ ایسے عملی باتیں یا کچھ وظیفے تجویز کریں کہ میری نیّت ٹھیک ہو جائے اور دنیا کی محبّت ختم ہو جائے۔

    جواب نمبر: 35954

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 79=34-1/1433 آپ دین کے لیے جو کام کرنا چاہیں اس کو ریاء کے خوف سے ترک نہ کریں، البتہ اس کی قبولیت کے لیے توبہ واستغفار کرتے رہیں۔ وقد سئل العارف المحقق شہاب الدین السہروردي عما نصہ: یا سیدی إن ترکت العمل أخلدت إلی البطالة وإن عملت داخلنی العجب فأیہما أولی؟ فکتب جوابہ: اعمل واستغفر اللہ من العجب ․ (شامي: ۲/۱۲۲، ۱۲۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند