• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 163903

    عنوان: ایک خواب دیکھا کہ 3 کالے کپڑے میں آدمی تھے ....

    سوال: میرا نام محمد تابش ہے میں نے ایک خواب دیکھا کہ 3 کالے کپڑے میں آدمی تھے و ہ میرے ساتھ جادو کر رہے تھے جب ہم اپنی بائک سے آگے بڑھتے وہ میری گاڑی کی چابھی کو گھما کے جادو سے گاڑی بند کر دیتے پھر ہم گاڑی کو آن کرتے پھر وہ بند کر دیتے تو میں یہ جاننا چاہتا ہو کہ اس کا مطلب کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 163903

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1329-1126/D=11/1439

    یہ سب پراگندہ خیالات ہیں ان کی طرف توجہ نہیں دینی چاہیے، اگر رات میں اس طرح کی بات دیکھیں آنکھ کھل جائے تو لاحول ولا قوة الا باللہ پڑھ کر شیطان اور برے خواب سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگ لے اور بائیں جانب تھتکار کر سوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند