• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 4152

    عنوان:

    میں کئی مہینوں سے بہت پریشان ہوں، بہت دفعہ خواب میں سانپ دیکھتی ہوں جو مجھے یا میرے بچوں کو کاٹ رہاہے، کبھی ساس یا نند بھی ساتھ نظر آتی ہیں اور کبھی دیور اور دیورانی ۔ ایک عامل سے رابطہ کیا ، وہ کہتے ہیں کہ دیور اور دیورانی تماری مالی آسود گی سے حسد میں جھوڈو کے چھوٹے شہر میں رہتے ہیں وہیں سے کسی ہندو عامل سے جادو کرواتے ہیں۔ جب سے میں نے کراچی میں فلیٹ لیا ہے تب سے ایک سال سے یہ خواب مجھے بہت تنگ کررہاہے۔ براہ کرم، میرے سکون کے لیے اور مصیبت سے چھٹکارے کے لیے ضرور کوئی رہ نمائی فرمائیں۔دوہفتے میں ہمیں سعودی سے کراچی جاناہے اور اس سلسلے میں بھی خواب میں اپنے آپ کو شوہر سے الگ جنگل میں بھٹکتے دیکھاہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4152

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1093=805/ ھ

    ساس، نند، دیور، دیورانی یا کسی اور شخص سے ہرگز بدگمان نہ ہوں، اگر وہ عامل کچھ اس قسم کی باتیں بتلاتا بھی ہو تو اس کا قول شرعًا بالکل لغو اور غلط ہے، اس کے کہنے پر کسی سے بدگمانی کربیٹھنا حرام ہے، اور آپ کے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ اہل خانہ سے نماز میں غفلت و سستی ہورہی ہے، خواب میں اسی پر تنبیہ ہے، تمام گھر والے بالغین نماز کا پورا اہتمام کریں اور ہرنماز کے بعد سورہٴ الم نشرح اور سورہٴ قریش گیارہ گیارہ مرتبہ اور اول و آخر گیارہ گیارہ دفعہ درود شریف اہتمام سے پڑھتے رہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند