• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 64988

    عنوان: خواب میں دیکھا کہ میرے دوسرے بھائی پر شاید وہ غیر مسلم جن تھا جو قبصہ کرچکا تھا

    سوال: ہم تین بھائی ہیں،اور میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے دوسرے بھائی پر شاید وہ غیر مسلم جن تھا جو قبصہ کرچکا تھا کیونکہ جب میں اسکے سامنے اللہ کی کوئی بات کرتا تو وہ چڑھ جاتا یا غصہ ہوجاتا. اسی طرح میں ہر بار اللہ کی طرف متوجہ کرتے ہوئے اسکے سامنے سورہ رحمن کی یہ آیت خلق الإنسان من صلصال کالفخار پڑھتا تو وہ شاید غصہ ہوجاتا اور وہاں سے دوسری جگہ جلا جاتا میں جان بوجھ کر اسکو اللہ کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کہتا کہ کیا تونے اللہ کی زمین اور آسمانوں کی قدرت کو نہیں دیکھا اسی طرح کئی باتیں کہتا لیکن میرے گھر والے مجھے ایسا کرنے سے منع کر رہے تھے کہ کہیں غصے میں آکر میرے بڑے بھائی کوکچھ کرنہ دے لیکن میں اللہ اکبر کی تکبیریں لگا تا تاکہ اسکے اندر اللہ کا خوف پیدا ہو اور وہ میرے بھائی کو چھوڑ دے اس سے میں نے اس کے متعلق بھی کچھ سوال کہ اسکا گھر کتنا بڑا ہے تو وہ کہنے لگا کہ اسکا گھر ہمارے گھر سے 19-20 گنا بڑا ہے . اور دیگر یاد نہیں. وقت صبح 5:00 بچے تھا۔

    جواب نمبر: 64988

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 756-756/M=8/1437 اشارہ ہے کہ بھائی پر نفس وشیطان حاوی ہے اور یوں تو ان دونوں کے مکر وحیلہ سے ہرایک کو بچنے کی ضرورت ہے، بھائی کو اور گھروالوں کو حکمت ونرمی سے اللہ رسول کی باتیں بتاتے رہا کریں، اور ایمان وعمل صالح کی تلقین کرتے رہا کریں خود بھی اتباع سنت کا اہتمام رکھیں اور شیطانی وساوس وجناتی اثرات سے حفاظت کے لیے ان کو معوذتین (سورہٴ ناس، سورہٴ فلق) صبح وشام پڑھنے کی ہدایت کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند