• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 148024

    عنوان: ایک خواب کو مکرر دیکھنا

    سوال: میرے بیٹے زین نے اپنے آپ کو دوسری دفعہ خانہ کعبہ کی چھت کے اوپر دیکھا ہے۔ اس کی کیا تعبیر ہوسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 148024

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 432-358/H=4/1438

    ماشاء اللہ بہت عمدہ خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ صاحبزادہ سلمہ کو عبادات اور دین میں پختگی کی دولت مرحمت ہوگی ان شاء اللہ تعالیٰ۔

    اللہ پاک خواب کی برکات سے پوری طرح متمتع فرمائے، آمین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند