• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170099

    عنوان: پریشانیوں كی وجہ آپ اپنی دوکان نہ چھوڑیں

    سوال: میرا کاروبار ہے ہر وقت لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا ہے ایک مصیبت ختم ہوتی ہے دوسری آجاتی ہے ،جس دن سے کاروبار شرو کرا میں اس دن سے کچھ نہ کچھ پریشانی آرہی ہے ، میں پریشان ہو گیا، میں یہ سب دیکھ کر کیا کرو ں، کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا ہے ، کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ کاروبار ہی چھوڑدوں ، میں صبح دکان پہ آتاہوں تو دل میں ڈر رہتاہے کہ کیا ہوگا، ہر وقت دل میں ڈرہتاہے ، یہ دکان بہت مشکل سے ملی ہے ، اگر یہ دکان چھوڑدوں تو کوئی اور دوسرا عذر یا نہیں ہے ؟ کیا کروں کیا نہ کرو ں ،کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا ،اور کچھ دنوں سے تو بہت ہی لڑائی جھگڑے ہورہیں، دوسروں کے لڑائی جھگڑے بھی میرے اوپر آتے ہیں، میں بہت پریشان ہوں، می کسی کو کچھ نہیں بولتا ہوں مگر لوگ میرے سے مار پیٹ کرتے ہیں، ایک دوسری دکان دیکھی ہے ، مگر لوگ اس میں ٹانگ اڑارہے ہیں، وہ دکان لینے نہیں دے رہے ہیں، میری بات چیت ہو گئی ہے ، مگر دکاندار کچھ جواب ہی نہیں دے رہاہے ۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 170099

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 863-722/B=08/1440

    آپ اپنی دوکان نہ چھوڑیں، اور دوسری دوکان تلاش نہ کریں۔ آپ منزل (حضرت شیخ زکریا کی لکھی ہوئی) روزانہ دوکان پر ایک بار پڑھ لیا کریں۔ یا کسی سے پڑھوا کر بوتل میں پانی پر دم کروالیں اور وہ پانی ۴۰/ روز تک ایک ایک گھونٹ روزانہ پیتے رہیں اور ۷/ روز تک مغرب کی اذان کے وقت وہ پانی تھوڑا تھوڑا دوکان کے چاروں کونے پر چھڑک دیں۔ اور ہر فرض نماز کے بعد آپ بسم اللہ الرحمن الرحیم ۱۰۰/ مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ اور روزانہ لا حول ولا قوة إلا باللہ العلی العظیم ۵۰۰/ مرتبہ پڑھ کر دعا کر لیا کریں۔ ان شاء اللہ تمام پریشانیوں سے آپ کو نجات مل جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند