متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 2812
میں نے خود کو اپنے ایک دوست کے ساتھ ایک اونچے پہاڑ پر دیکھا ، اس کے سامنے نیچے بہت ہی خوبصورت وادی تھی جس میں ہریالی بہت زیادہ تھی، پھر میں نے دیکھا کہ کہیں کہیں گھاس نہیں تھاتو میں کہتی ہوں کہ یہا ں بھی گرین گھاس لگادینا چاہئے۔ براہ کرم، اس کی تعبیر بتائیں۔
جواب نمبر: 281217-Oct-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 101/ ھ= 75/ ھ
تعبیر یہ ہے کہ اعمال صالحہ میں کوتاہی ہورہی ہے اس کی طرف خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کچھ دنوں پہلے خواب میں دیکھا کہ میں گھر کے اوپر کے کمرے کے باہر زینہ کے قریب کھڑی ہوئی ہوں اور باقی اہل خانہ کمرے کے اندر ہیں۔ اچانک زینہ کے قریب ایک شیر آجاتا ہے اسے دیکھ کر میں گھبراتو جاتی ہوں مگر گھر والوں کی حفاظت کے لیے میں ان کے کمرے کا دروازہ بند کردیتی ہوں۔ اور شیر کو زینہ چڑھنے نہیں دیتی، تو وہ تو وہاں سے ہٹ جاتا ہے، لیکن اچانک دوبارہ میرے پیروں کے قریب کے زینہ کی سیڑھی توڑ کر اوپر آجاتا ہے اور مجھ پر حملہ کرتاہے ، لیکن میرے ہاتھوں میں ایک نیزہ یا تلوار ہوتی ہے جس کے ذریعہ الحمدللہ میں اپنا دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ اس ِشیر کے پرزے پرزے الگ کرتی ہوں، اور باقاعدہ اس کا دل نکال لیتی ہوں۔ برائے کرم تعبیر عطا کریں۔ واضح ہو کہ الحمد للہ میں اپنے پہلے بچہ کی ایک ماہ کی حاملہ ہوں اور تین مہینے قبل ہی اللہ پاک کے فضل و کرم سے نیک صالح شوہر سے لاتور کے اجتماع میں میرا نکاح ہوا تھا۔
2242 مناظرمیری عمر چھبیس
سال ہے میں پاکستان کا رہنے والا ہوں۔ چند دنوں پہلے میرے والدین عمرہ کرنے گئے۔
مدینہ منورہ میں میری ماں نے یہ خواب دیکھا ایک سے زائد بار: اس کے خواب میں اس کو
اپنے سر کے پیچھے کا حصہ (سر اور کان کے درمیان کا) دکھا رہا تھایہ کہتے ہوئے کہ
یہاں گندگی ہے۔ وہ پریشان ہوگئی کہ وہ میرا سر میری لمبائی کی وجہ سے کیسے دھوئے
گی۔ اس نے یہ خواب دو تین مرتبہ دیکھا۔ وہ میرے بارے میں فکر مند ہوگئی تھی
اورانھوں نے دو رکعت نفل نماز ادا کی اور میرے لیے دعا کی۔ اس کے بعد خواب آنا بند
ہوگیا۔ برائے کرم میری مدد کریں۔ اس خواب کی کیا تعبیر ہے؟
بندے نے ایک خواب دیکھا ہے برائے کرم تعبیر
بتائیں۔ بندہ تقریباً چھ سات برس سے دعوت و تبلیغ کی محنت سے وابستہ ہے اور ہمیشہ
گناہوں سے بچنے کی فکر میں رہتاہے۔ الحمد للہ ثم الحمدللہ شریعت کا پابند ہی، عمر
چھبیس سال ہے ،نام مدثر احمد ہے۔ خواب دیکھا کہ میری ماں زمین پر بیٹھی ہیں میں
کرسی یا پلنگ پر بیٹھا ہوں۔ ماں مجھے پینے کے لیے دودھ دیتی ہیں میں پینے سے پہلے
حمداً کثیرا طیبا مبارکا فیہ پڑھ کر پی لیتا ہوں۔ پھر دوبارہ ایک گلاس دودھ دیتی ہیں
میں اس گلاس میں سے صرف ایک گھونٹ صرف حمداً کہہ کر پیتا ہوں۔ پیتے ہی میری روح
اللہ کھینچ لیتا ہے۔ مجھے خواب میں محسوس ہوا کہ میری روح کھینچتے ہی دودھ کا گلاس
ہاتھ ہی میں رہتا کہ میرا بدن ایک سمندر میں جاگرتا ہے۔