• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 14451

    عنوان:

    کچھ دنوں پہلے میں نے خواب میں پندرہ بیس چاند دیکھے اسی خواب میں میں نے کہا کہ اب قیامت کو بہت کم دن بچے ہیں ایک ہفتے میں قیامت آجائے گی۔ باقی تفصیل یاد نہیں ہے۔ برائے کرم تعبیر بتائیں۔

    سوال:

    کچھ دنوں پہلے میں نے خواب میں پندرہ بیس چاند دیکھے اسی خواب میں میں نے کہا کہ اب قیامت کو بہت کم دن بچے ہیں ایک ہفتے میں قیامت آجائے گی۔ باقی تفصیل یاد نہیں ہے۔ برائے کرم تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 14451

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1248=1014/د

     

    خواب میں چاند کے دیکھنے کی خوب صورت بیوی یا خوب صورت اولاد کے ملنے سے تعبیر کی جاتی ہے اور کبھی دنیوی عزت ومرتبہ کے ملنے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے، اسی خواب میں قرب قیامت کا خیال آجانا اس بات کی تنبیہ کے لیے ہے کہ إِنَّمَا أَمْوَالُکُمْ وَأَوْلاَدُکُمْ فِتْنَةٌ کے مطابق اموال واولاد میں انہماک نہ ہونا چاہیے کہ انھیں کی تحصیل وکوشش میں لگ کر آخرت سے غافل ہوجائے بلکہ آخرت کے حساب وکتاب کا دھیان ہروقت پیش نظر رہنا ضروری ہے، اور زندگی کی قلیل مدت کا ایک ایک لمحہ فکر آخرت میں صرف کرنے کی ضرورت ہے جس طرح وہ شخص اپنے لمحات کو امتحان کی تیاری میں صرف کرتا ہے جس کے امتحان کی تاریخ میں صرف چند روز باقی رہ گئے ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند