• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 151317

    عنوان: گالی بکنے کے لیے ڈاڑھی کٹوالینا اچھا ہے، یہ جملہ صحیح نہیں

    سوال: حضرت! ایک شخص داڑھی والا ہے اور دوسرا بغیر داڑھی کے اور دونوں عوام کے سامنے گالی بک رہے ہیں تو ان دونوں میں زیادہ گنہگار کون ہوگا؟ اور بنا داڑھی والا یہ کہے کہ آپ داڑھی رکھ کر گالی کیوں دیتے ہیں اس سے تو اچھا کہ آپ داڑھی کٹوالیں، کیا یہ صحیح ہے؟ شکریہ

    جواب نمبر: 151317

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 934-857/B=9/1438

    گالی بکنے کے اعتبار سے دونوں برابر کے گنہگار ہیں، گالی بکنے کے لیے ڈاڑھی کٹوالینا اچھا ہے، یہ جملہ صحیح نہیں گناہ کی بات ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند