• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 37357

    عنوان: خواب کی تعبیر

    سوال: نام محمّد عدنان خان، کراچی پاکستان سے یہ سوال آپ کو بھیج رہا ہوں۔ میری ۲ بہنیں ہیں جن کے نام افشاں وحید اور افزا وحید ہیں۔ افشاں شادی شدہ ہے لیکن افزا ابھی غیر شادی شدہ ہے، دونوں نے ۳ دن پہلے خواب دیکھا فجر کیوقت فجر سے کچھ پہلے کہ کراچی میں سیلاب آگیا اور ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور ساتھ ساتھ زلزلہ بھی آنا شروع ہوگیا اور گھر گرنا شروع ہوگیا ۔ اتنے میں دونوں کی آنکھ کھل گئی ۔

    جواب نمبر: 37357

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 391=335-4/1433 اس خواب میں فتنوں کو سیلاب اور زلزلہ کی شکل میں دکھایا گیا ہے، ایسی حالت میں ہرآدمی کو اپنے ایمان کی فکر کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند