• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 163922

    عنوان: خواب میں والدین کو حج کرتے ہوئے دیکھا

    سوال: گزشتہ رات میں نے خواب دیکھا کہ میرے والد(مرحوم ) والدہ، اور بڑے بھائی حج کرنے جا رہے ہیں تو میرے والد صاحب نے مجھے گلے سے لگا کر اٹھا لیا اور زاروں قطار روے ... برائے مہربانی اس کی تعبیر جلد از جلد بتانے کی کوشش کریں۔

    جواب نمبر: 163922

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1198-987/B=11/1439

    ماشاء اللہ آپ نے اچھا خواب دیکھا ہے، ان شاء اللہ آپ کی والدہ اور بڑے بھائی کو حج مقبول کی توفیق نصیب ہوگی اور اس کا فائدہ آپ کو اور آپ کے والد (مرحوم) کو پہنچے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند