• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 56854

    عنوان: یہ 2005 کی بات ہے کہ میں تبلیغی جماعت میں تھا ، مسجد میں مجھے صبح کے وقت خواب آیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کوئی چیز دے رہے ہیں پیالیوں میں اور حاجی عبد الوہاب امیر تبلیغی جماعت بھی موجود ہیں ، اور میرے پاس کوئی پیالہ نہیں ہے، میں اپنے ہاتھ کا پیالہ بنا کر آگے کرتاہوں، مجھے بھی مشروب ملتاہے ، میں وہ پی لیتاہوں۔

    سوال: یہ 2005 کی بات ہے کہ میں تبلیغی جماعت میں تھا ، مسجد میں مجھے صبح کے وقت خواب آیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کوئی چیز دے رہے ہیں پیالیوں میں اور حاجی عبد الوہاب امیر تبلیغی جماعت بھی موجود ہیں ، اور میرے پاس کوئی پیالہ نہیں ہے، میں اپنے ہاتھ کا پیالہ بنا کر آگے کرتاہوں، مجھے بھی مشروب ملتاہے ، میں وہ پی لیتاہوں۔

    جواب نمبر: 56854

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 130-98/D=2/1436-U خواب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت موجب سعادت اور باعث بشارت ہے۔ پینے کی چیز عطا فرمانا علم کی تقسیم ہے، پس علم نافع حاصل کرنے کی سعی کریں اورعمل صالح پر استقامت اختیار کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند