• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 32745

    عنوان: اس نے خواب دیکھا کہ گذشتہ رات ایک بڑا سانپ کاٹ رہا تھا

    سوال: آج صبح میری بیوی خواب د یکھتے ہوئے جگ گئی ۔ اس نے خواب دیکھا کہ گذشتہ رات ایک بڑا سانپ کاٹ رہا تھا۔میں خواب کی تعبیر جاننا چاہوں گا ، نیز بتائیں کہ قرآن وحدیث کی روشنی میں ہم اس بارے میں کیا قدم اٹھائیں اپنی حفاظت کی خاطر۔

    جواب نمبر: 32745

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1240=768-7/1432 اعمال صالحہ سے ہٹاکر گناہوں میں مبتلا کرنے کے لیے نفس وشیطان غلبہ کرنا چاہتے ہیں، یہ تعبیر ہے۔ (۲) حقوق اللہ وحقوق العباد کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں، ہرمعاملہ میں اتباعِ شریعت کو ملحوظ رکھیں، بہشتی زیور (ب) حیات المسلمین کے مطالعہ اور سننے سنانے کا اہتمام کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند