• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 600680

    عنوان: كسی عالم كا سركاری ملازمت قبول كرنا كیسا ہے؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین شرحِ متین مسئلہ ذیل کے بارے میں زید نے شروع سے اخیر یعنی دورہئحدیث تک مدارس نظامیہ یعنی پرائیویٹ مدرسوں میں تعلیم حاصل کی اور ساتھ ہی ساتھ سرکاری مدرسوں یعنی صوبہ جاتی مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے امتحانات بھی دیتا رہا اور فارغ ہوتے ہی اسے سرکاری مدرسہ میں ملازمت مل جائے توکیازید وہ ملازمت لے سکتاہے برائے کرم مفصل و مدلل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 600680

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 215-160/H=03/1442

     دین پر آنچ آنے کا خطرہ نہ ہو مدارسِ نظامیہ میں جو کچھ پڑھا لکھا ہے اُس کے ضائع ہو جانے کا اندیشہ نہ ہو اور بھی کوئی مفسدہ اور خرابی نہ پائی جائے تو فی نفسہ سرکاری مدرسہ میں ملازمت اختیار کرلینے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند