• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 15005

    عنوان:

    کل میں نے خواب میں حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ کودیکھا۔ آپ کی قبر مبارک کو کھولا گیا تو وہ ایک دم اٹھ کھڑ ے ہوئے اور جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے فرما رہے تھے کہ [اب تو یقین آگیا ہو گا]۔ کافی لوگ بھی جمع تھے۔ یہ خواب بھی دوشنبہ کے بعد والی شب (یعنی منگل کی شب) کو دیکھا،تعبیر کی گزارش ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15005

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1704=1370/ھ

    اذان اور خدمت مسجد کی جو وقعت ہونی چاہیے اس میں بہت کمی واقع ہوگئی ہے، عملاً تو غفلت عام ہے ہی، اعتقاداً بھی بہت ضعف ہے، آپ کے خواب میں اسی کی اصلاح کی طرف اشارہ ہے اور یہی تعبیر ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند