• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 149995

    عنوان: کیا افرادی اکثریت جماعت کے صحیح ہونے کی دلیل بن سکتی ہے ؟

    سوال: کسی جماعت ، تحریک یا تنظیم میں افراد کی اکثریت ، کیا اُس جماعت ، تحریک یا تنظیم کے صحیح ہونے کی دلیل بن سکتی ہے ؟ قرآن و حدیث سے مدلل رہبری فرماکر عنداللہ ماجور ہوں ۔

    جواب نمبر: 149995

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 909-865/L=7/1438

    کسی جماعت / تحریک/ تنظیم کے صحیح ہونے کا مدار قلت وکثرت پر نہیں ہے؛ بلکہ جو جماعت / تحریک /تنظیم وغیرہ قرآن وسنت اور سلف صالحین رحمہم اللہ کے طریقے پر ہوگی وہ صحیح ہوگی اگرچہ اس کی تعداد قلیل ہو اور جو جماعت / تنظیم وغیرہ اس طریق سے ہٹی ہوگی وہ صحیح نہ ہوگی، اگرچہ اس کی تعداد کثیر ہو، اس اصل پر کسی بھی جماعت تنظیم وغیرہ کو پرکھا جاسکتا ہے۔ قال في الدر المختار: ولا یرجح بزیادة عدد الشہود فإن الترجیح عندنا بقوة الدلیل لا بکثرتہ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند