• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 32198

    عنوان: خواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت

    سوال: الحمد للہ، کچھ سال پہلے مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی ۔ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ مشور ہ ہورہا ہے جس میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ، حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور میں بھی ہوں اور میرے سامنے حضور صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے ہیں اورکسی بات پر مشورہ چل رہا ہے اور ایک طرف مسلم لوگ تلواریں تیز کررہے ہیں۔ پھر اچانک حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا اور ہاتھ سے ایک سمت میں اشارہ کیا جیسے مجھے کچھ حکم دے رہے ہیں۔ صبح کو جب میری نیند کھلی تو مجھے سمجھ میں آیا کہ جس سمت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ کیا تھا اس سمت میں سعودی عربیہ ہے، کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبلہ کی طرف پیٹھ کرکے بیٹھے تھے ، مطلب مشرق کی طرف رخ تھا اور بائیں ہاتھ سے پیچھے کی طرف اشارہ کیا جس طرح عرب ہے ، تو کیا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم یہ حکم دے رہے تھے کہ میں سعودی عرب جاؤں؟ میرے والد صاحب سعودی عربیہ میں ہیں۔ اس کے پانچ سال بعد واپس ہونے پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی جس میں میں نے یہ دیکھا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوں اور وہ جگہ عرب کی ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ اس خواب کی تعبیر کیا ہے؟

    جواب نمبر: 32198

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1072=608-6/1432 ماشاء اللہ خواب مبارک ہے، درود شریف کی کثرت رکھیں اور نماز خشوع خضوع سے پڑھنے کا اہتمام کریں۔ ان شاء اللہ اس کی برکات ظاہر ہوں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند