• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 27636

    عنوان: میر ی والدہ نے کچھ اس طرح کا خواب دیکھاکہ صنوبر درختوں کا ایک بڑا باغ تھا چونکہ کہ یہ ہماری مشترکہ فیملی (والد اور سات انکل، دادی، دادا اور تین پھوپھیاں)کی پروپرٹی تھی ، اور باغ میں ہمارے حصہ میں وہ موم بتی جلاتی ہیں۔ اور پھر خواب ختم ہوگیا۔ براہ کرم،خواب کی تعبیر بتائیں۔ 

    سوال: میر ی والدہ نے کچھ اس طرح کا خواب دیکھاکہ صنوبر درختوں کا ایک بڑا باغ تھا چونکہ کہ یہ ہماری مشترکہ فیملی (والد اور سات انکل، دادی، دادا اور تین پھوپھیاں)کی پروپرٹی تھی ، اور باغ میں ہمارے حصہ میں وہ موم بتی جلاتی ہیں۔ اور پھر خواب ختم ہوگیا۔ براہ کرم،خواب کی تعبیر بتائیں۔ 

    جواب نمبر: 27636

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1958=1465-1/1432

    خواب میں باغ کا دیکھنا کبھی دنیوی خوش حالی کی طرف اشارہ ہوتا ہے، مگر خواب خود موٴثر بالذات نہیں ہوتا، اس لیے اللہ تعالیٰ سے یہ دعا مانگنے کا اہتمام کریں: ﴿رَبَّنَا اٰتِنَا فِیْ الدُّنْیَا حَسَنَةً وَفِیْ الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ﴾․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند