• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 163108

    عنوان: انجینئر مرزا محمد علی کون ہے ؟

    سوال: عرض گذارش یہ یہ ہے کہ انٹرنیٹ پر ایک نوجوان آج کئی سال سے کافی کام کر رہا ہے ، جسے آپ بھی جانتے ہوں گے "انجینئر مرزا محمد علی" اس عالم دین سے میں بڑا متاثر ہوں،اگرچہ انکا مذہب رفع الیدین کرنیکا ہے اور ہمارا نہیں، ان کے پاس بخاری کی دلیل ہے ہمارے پاس مسلم کی اور کئی مسائل میں بھی، لیکن کئی مسائل میں میرا دیوبندیت سے بھی اختلاف ہے ، پھر بھی ان کے متعلق آپ اکابرین علماء دیوبند کی کیا رائے ہے ؟ لامذہب ٹولہ کے عمر صدیق صاحب نے ان کے بارے میں فرمایا ہے کہ انہیں دیوبندی، بریلوی اور شیعہ نے اہل حدیث کے خلاف کھڑا کیا ہے آپ مفتیان کرام تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں..مہربانی ہوگی.. شکریہ

    جواب نمبر: 163108

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1039-885/sn=11/1439

    ہمارے علم کے مطابق یہ شخص یعنی انجینئر مرزا علی فکری انحراف کا شکار ہے، اس لیے اس کے بیانات سننے سے احتراز کیا جائے، کسی مسئلے سے متعلق حکم شرعی معلوم کرنا ہو یا کسی مسئلے پر کوئی اشکال ہو تو مستند علماء سے رابطہ کرکے حکم شرعی یا اشکال کا جواب معلوم کرلیا جائے، یہی اسلم طریقہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند