• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 152627

    عنوان: خواب میں نے دیکھا کہ میں اپنی بلڈنگ میں ہوں اور میرے ہاتھ میں بندوق ہے.....

    سوال: (۱) میرے تین خواب ہیں جس میں میں نے جانور دیکھے ہیں پچھلے کچھ دنوں میں ، تو میں تینوں خواب بتا دیتا ہوں:۔ پہلا خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنی بلڈنگ میں ہوں اور میرے ہاتھ میں بندوق ہے، میرے ساتھ ایک اجنبی ساتھی ہے بندوق چلاتے ہوئے، ہم دونوں بھاگ کر سیڑھی اتار رہے ہیں پھر میری ایک پڑوسی (چچی) مجھے بولتی ہے کہ بیٹا ادھر اندر آجاوٴ تو میں اندر کی طرف جیسے جاتا ہوں تو ادھر ایک دروازہ رہتا ہے وہاں میری امی ہوتی ہے اور وہ بولتی ہے آجا بیٹا اندر (میرا دوست ہے کافی دین دار ہے) بیان کر رہا ہے ․․․ وہاں مسجد جیسی ہوتی ہے اور سارے مسلمان ہوتے ہیں ․․․ باہر ماحول جیسے کوئی جنگ کا ہو ایسا محسوس ہو رہا تھا خواب میں۔ (۲) دوسرا خواب: میں اپنے گھر میں سو رہا ہوں اچانک میرے گھر کے آگے بہت بڑا جنگل ہے جہاں شیر دوڑ رہا ہے اور میں شیر دیکھ کر خوش ہو جاتا ہوں کہ ہمیں شیر دیکھا۔ پھر وہ شیر میری طرف آنے لگتا ہے تو میں بستر پر سو جاتا ہوں اور مارنے کی ایکٹنگ کرتا ہوں تو وہ میرے پاس اپنا منہ لاکے سونگھنے کی کوشش کرتا ہے تو میں اپنا ہاتھ اس کے منہ پر پیار سے سہلاتا ہوں اور وہ مطبخ کی طرف چلا جاتا ہے۔ میری بہن بولتی ہے کہ بھائی بھاگ جا، تو میں اور میری بہن وہاں سے نکل جاتے ہیں تو وہیں پڑوسی (چچی) مجھے اپنے گھر میں بلا لیتی ہیں پھر میں پولیس میں فون کرتا ہوں اور بولتا ہوں کہ میرے گھر میں شیر آگیا ہے اسے نکالو، آپ لوگ آوٴ تو وہ راستے پر ہوتے ہیں․․․ اتنے میں باہر کی طرف ہائینہ کرکے لومڑی یا لکڑبگا کی طرح ہوتا ہے، چبوترہ پر سے نیچے کودتا ہے۔ اتنے میں میرے گھر کے پاس سے بھیڑ بکریاں نکال آتی ہیں، تو میں سوچتا ہوں کہ شاید شیر ان کے پیچھے ابھی آئے گا اور ہائینہ یعنی لکڑبگا/ لومڑی/ گیدڑ اُن بکریوں کے جھنڈ میں جا ملتا ہے۔ شیر گھر کے پاس ٹہل رہا ہوتا ہے۔ (۳) تیسرا خواب: میں نے یہ دیکھا کہ کوئی تو گھر ہے جس میں میں ہوں، اس میں دو کنواں ہے جس میں سے مگرمچھ باہر آرہے ہیں اور جالی لگی ہوئی ہے جیسے کہ وہ قید ہیں۔ میں دیکھتا ہوں مگرمچھ باہر آنے کی کوشش کرتے ہیں تو جالی پر مار کے ڈراتا ہوں۔ اتنے میں دوسری جالی کھلتی ہے جس میں مگرمچھ ہوتا ہے اُدھر انسان نظر آتا ہے اور وہ باہر آنے کی کوشش کرتا ہے تو میں اسے پھر سے اندر بند کردیتا ہوں اور پھر اس کو دیکھنے کے بعد اسے کہتا ہوں تم ٹینشن مت لو میں تجھے نکالتا ہوں۔

    جواب نمبر: 152627

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1107-1041/B=11/1438

    آپ کے تینوں خواب بے ربط اور بھٹکے ہوئے خیالات ہیں، یا تو آپ کا پیٹ خراب رہتا ہے جس کی وجہ سے اِدھر ادھر کے خیالات خواب میں آتے ہیں، یا پھر آپ کے اندر دین داری نہیں ہے، پہلی صورت میں کسی طبیب سے علاج کرائیں، اور دوسری صورت میں دین دار بننے کی کوشش کریں، سنت کے خلاف جس قدر آپ کررہے ہیں ان سب کو ترک کردیں، ان شاء اللہ اس طرح کے بھٹکے ہوئے خیالات سے نجات پاجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند