• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 58716

    عنوان: میرا ایک دوست کنوارا ہے ابھی تک اس کی منگنی بھی نہیں ہوئی۔ اس نے خواب میں دیکھا ہے کہ اس کی کسی لڑکی سے شادی ہوئی ہے اس کے ساتھ گھوم پھر رہا ہے ، دیکھا کہ اس کی بیوی کا بازو بھی ٹوٹا ہوا اور ٹانگ سے لنگڑا کر چل رہی۔ اس پر اس بیوی کو چھوڑ دیا۔ مھربانی فرما کر تعبیر تو بتلا دیں۔

    سوال: میرا ایک دوست کنوارا ہے ابھی تک اس کی منگنی بھی نہیں ہوئی۔ اس نے خواب میں دیکھا ہے کہ اس کی کسی لڑکی سے شادی ہوئی ہے اس کے ساتھ گھوم پھر رہا ہے ، دیکھا کہ اس کی بیوی کا بازو بھی ٹوٹا ہوا اور ٹانگ سے لنگڑا کر چل رہی۔ اس پر اس بیوی کو چھوڑ دیا۔ مھربانی فرما کر تعبیر تو بتلا دیں۔

    جواب نمبر: 58716

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 563-556/H=6/1436-U خواب میں تنبیہ اس امر پر ہے کہ آپ کے دوست (صاحب خواب) میں دینی سمجھ میں کمی ہے، اور وہ حالات سے جلد متأثر ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے دینی ودنیاوی نقصان کا اندیشہ ہے، یہ تعبیر وتنبیہ ہے، آپ اس دوست سے کہیں وہ ”الاعتدال فی مراتب الرجال المعروف بہ اسلامی سیاست“ (اردو) کا مطالعہ بکثرت کیا کرے اور جو بات سمجھ میں نہ آئے اس پر نشان لگاکر مقامی علمائے کرام سے حل کرلیا کرے، ان شاء اللہ اس کے مطالعہ اور سننے سنانے سے اس کو بیحدہ فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند