• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2570

    عنوان: خواب میں دیکھتاہوں کہ میں فیزکس، حساب وغیرہ کا امتحان دے رہا ہوں اور ان پرچوں کو حل کرنے کے لیے میرے پاس بہت کم وقت ہوتا ہے

    سوال:

    اکثر اوقات خواب میں دیکھتاہوں کہ میں فیزکس، حساب وغیرہ کا امتحان دے رہا ہوں اور ان پرچوں کو حل کرنے کے لیے میرے پاس بہت کم وقت ہوتا ہے۔ براہ کرم، اس خواب کی تعبیر بتائیں۔ واضح رہے کہ میں طالب علم نہیں ہوں، میں کام کررہا ہوں۔

    جواب نمبر: 2570

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 20/ ب= 20/ ب

     

    دل و دماغ پر دنیا داری کا غلبہ زیادہ معلوم ہوتا ہے۔ آپ کسی عالم باعمل متقی اللہ والے کے پاس آتے جاتے رہیں۔ ان کی صحبت میں بیٹھنے سے آپ پر دین کا رنگ چڑھے گا۔ دین سے محبت پیدا ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند