• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 15986

    عنوان:

    میں ایک خواب کی تعبیر جاننا چاہتی ہوں، میں نے چند ماہ پہلے ایک خواب دیکھا، میں اپنے والدین کو بغیر بتائے گھر سے باہر نکل گئی ، راستے میں مجھے ایک سہیلی نے اپنے گھر بلایا (وہ لڑکی ایک سال پہلے انتقال کرچکی ہے)میں اس کے قریب گئی، اس نے مجھے اندر آنے کے لیے کہا، میں نے کہا کہ نہیں مجھے جانا ہے میں امی ابو کی بغیر اجازت کے آئی ہوں۔ اس نے بہت زبردستی کی کہ کچھ دیر کے لیے آجاؤ میں اندر گئی کئی اور بھی لوگ تھے جو کہیں جانے کی تیار ی کررہے تھے۔ میں نے پوچھا کہاں جانے کی تیاری ہے اس نے کہا شادی میں۔ اس نے اپنا ڈریس مجھے بتایا جو گہرے سبز رنگ کا تھا، بہت قیمتی تھا۔ میں سوچنے لگی اتنا قیمتی کپڑا اس نے کیسے خریدا ہوگا؟ پھر ایک او ردوست نے مجھے آواز دی او روہ بھی اندر آگئی اتنے میں میں نے اپنے والد کی آواز سنی وہ روتے اور چیختے ہوئے مجھے پکار رہے تھے، مجھے دھونڈ رہے تھے۔ میں جلدی سے باہر آگئی ابو نے مجھے گلے لگایا اور کہا ،آئندہ سے بغیر بتائے نہ جانا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15986

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1434=1145/1430/ل

    خواب میں آپ کی سہیلی کے اچھی حالت میں ہونے کی طرف اشارہ ہے، اللہ تعالیٰ نے آپ کی سہیلی کے ساتھ رحم وکرم کا معاملہ فرمایا ہے، البتہ آپ کے اندر کچھ حقوق اللہ وحقوق العباد کی ادائیگی میں کمی پائی جارہی ہے، آپ کی سہیلی آپ کو گویا یہ نصیحت کررہی ہے کہ تم بھی دنیا میں پھنسنے کے بجائے ہمیشہ ہمیش رہنے والے گھر کی فکر کرو اور نماز، ذکر، تلاوت، استغفار، وغیرہ میں وقت گذارو، دنیاوی زندگی کسی نہ کسی دن بہرحال ختم ہونے والی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند