• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 69548

    عنوان: تھوڑے دن پہلے اس عورت کو خواب میں ایک سانپ نے سر پر ڈس لیا

    سوال: ایک عورت کو اکثر خواب میں سانپ نظر آتا ہے اور تھوڑے دن پہلے اس عورت کو خواب میں ایک سانپ نے سر پر ڈس لیا۔ براہ مہربانی مجھے اس خواب کی تعبیر بتائیں اور کچھ وظیفہ ہے تو بھی بتائیں۔

    جواب نمبر: 69548

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1298-1286/H=12/1437 (۱) تعبیر یہ ہے کہ مال کی محبت او رزیب و زینت کی طرف نفس کا میلان زیادہ ہے یہ تو تعبیر ہے۔ (۲) ہر نماز کے بعد اول و آخر درود شریف گیارہ مرتبہ او ردرمیان میں سورہٴ قریش گیارہ مرتبہ پڑھا کریں یہی عمل رات کو سوتے وقت کرلیا کریں ہرکام میں اتباع سنت کو ملحوظ رکھیں زبان، قلب، نظر کان کی حفاظت کریں بہشتی زیور او رفضائل اعمال (اول و دوم) کو مطالعہ میں رکھئے نیز گھر میں سننے سنانے کا اہتمام رکھیں اس سے ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند