• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 23639

    عنوان: میں نے ایک خواب دیکھا ہے کہ میں خانہ کعبہ میں نماز پڑھ رہی ہوں اور امام عبد اللہ جہنی نماز جہری قرأت سے پڑھ رہا ہے۔براہ کرم، بتائیں کہ اس کی تعبیرکیا ہے؟ اس کے علاوہ میں اکثر خواب میں تلاوت امام کعبہ کی آواز میں ، بیان اور نعت وغیرہ سنتی رہتی ہوں۔براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: میں نے ایک خواب دیکھا ہے کہ میں خانہ کعبہ میں نماز پڑھ رہی ہوں اور امام عبد اللہ جہنی نماز جہری قرأت سے پڑھ رہا ہے۔براہ کرم، بتائیں کہ اس کی تعبیرکیا ہے؟ اس کے علاوہ میں اکثر خواب میں تلاوت امام کعبہ کی آواز میں ، بیان اور نعت وغیرہ سنتی رہتی ہوں۔براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 23639

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1408=1049-7/1431

    (۱) مبارک خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ عبادت، tلاوت کی برکات اور ان میں خشوع خضوع ودلجمعی کی دولت آپ کے نصیب ہوگی، ان شاء اللہ۔
    (۲) اتباع سنت میں کچھ کمی کی طرف اشارہ ہے، اس کی خاطر خصوصی توجہ درکار ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند