• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 173937

    عنوان: خواب میں دیکھا ہے کہ وہ میرے بھائی سے کوئی چیز مانگ رہے ہیں ...

    سوال: میرے بھائی نے میرے ابا حضور مرحوم کو خواب میں دیکھا ہے کہ وہ میرے بھائی سے کوئی چیز مانگ رہے ہیں تو اس کی کیا تعبیر ہوگی؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 173937

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 195-154/H=02/1441

    تعبیر یہ ہے کہ آپ (مرحوم کے متعلقین) لوگوں کی طرف سے مرحوم کے لئے ایصال ثواب کرنے میں کوتاہی ہو رہی ہے اس کی طرف بالخصوص اولاد کو خصوصی توجہ رکھنی چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند