• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 171379

    عنوان: ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا خواب

    سوال: میں نے ایک خواب دیکھا تھا جس میں ابو بکر رضی اللہ عنہ مجھے ایک مچھلی جس کو وہ چلا رہے ہیں اس میں مجھے پیچھے بیٹھا کر سمندر میں لے جا رہے ہیں۔

    جواب نمبر: 171379

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1070-884/D=10/1440

    یہ بات آپ نے کیسے سمجھی کہ خواب میں نظر آنے والی شخصیت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی ہے؟ انسان کے ذہن میں جو خیالات گردش کرتے ہیں وہی وہ خواب میں دیکھتا ہے۔

    اگر آپ اس طرح کے خواب مسلسل دیکھتے ہیں جیسا کہ سوالات سے معلوم ہوتا ہے تو آپ اپنا اصلاحی تعلق کسی شیخ سے قائم کرلیں اور اس سے اپنے حالات نیز خواب بتلاکر راہنمائی حاصل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند