• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 154639

    عنوان: میں نے دیکھا کہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم ہمارے گھر تشریف لائے ہوئے ہیں

    سوال: (۱) میں نے دیکھا کہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم ہمارے گھر تشریف لائے ہوئے ہیں اور میں ان سے کچھ باتیں کر رہا تھا۔ (۲) ہم لوگ اپنی فیملی کے ساتھ عمرہ پر گئے ہوئے تھے اور میں نے دیکھا کہ مسجد حرام میں میں حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم کی خدمت کررہا ہوں۔ برائے مہربانی اس خواب کی تعبیر بتائیں۔ میں سلسلہ نقشبندی سے جڑا ہوا ہوں اور حضرت مولانا محمد طلحہ صاحب قاسمی دامت برکاتہم سے بیعت ہوں۔

    جواب نمبر: 154639

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1571-1528/B=1/1439

    اس خواب میں اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ آپ کا تعلق نقشبندی سلسلہ سے زیادہ ہے اور اس سلسلہ کے بزرگ حضرت مولانا پیرذوالفقار صاحب سے زیادہ نفع آپ کو پہنچے گا۔ حضرت مولانا محمد طلحہ صاحب سے جو فیض آپ کو پہونچ رہا ہے در اصل ان کا ہی فیض ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند