متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 603028
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ہذا کی بابت ایک صاحب نے خواب میں رسول اللّٰہ ﷺ کی زیارت کی دیکھتے کیا ہیں کہ کہیں دور ایک قدیم گھر ہے جب وہ اسمیں داخل ہوئے تو وہاں رسول اللّٰہ ﷺ موجود تھے پھر آپ علیہ السلام سے انکی کچھ گفتگو ہوء مکمل گفتگو تو انہیں صحیح سے یاد نہیں پر رسول اللّٰہ ﷺ کا یہ فرمانا کہ"باؤلی میں پانی بھر گیا ہے لے لو"اچھی طرح یاد ہے پھر اتنے میں دسترخوان بچھ چکا تھا اور گھر کے اندرونی حصے میں کھڑی ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ عنہا آپ ﷺکو پکارنے لگیں۔۔ مجھے اس خواب کی تعبیر جاننی ہے از راہِ کرم مجھے تعبیر بتاکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔ عنداللہ ماجور ہوں گے ان شائاللہ۔
جواب نمبر: 603028
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 646-459/H=06/1442
تعبیر یہ ہے کہ خواب دیکھنے والے صاحب کے دینی اعمال میں کچھ نقص ہے اس کی اصلاح کی طرف توجہ کی ضرورت ہے۔ ان صاحب سے کہہ دیں کہ وہ ہر معاملہ میں اتباع سنت کو ملحوظ رکھیں قرآن کریم کی تلاوت، درود شریف کا اہتمام کریں اور (الف) تعلیم الدین۔ (ب) بہشتی زیور۔ (ج) فضائل اعمال۔ (د) فضائل صدقات کو بکثرت مطالعہ میں رکھیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند