• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 603425

    عنوان:

    بریلوی مسلک كے لوگوں كو سلام كرنا كیسا ہے؟

    سوال:

    معززمفتیان کرام راہنمائی فرمائیں کہ بریلوی مسلک مسلمان ہیں یاکافر؟میں نے ذیل میں دیاگیافتوی پڑھاتومجھے کچھ کنفیوژن ہوئی کہ بریلوی کوسلام کرنے میں کیابرائی ہے ؟ سوال نمبر: 36892 عنوان:بریلوی کو سلام کرنا سوال:کیا بریلویوں کو سلام کرنا جائز ہے ؟ جواب نمبر: 36892 بسم اللہ الرحمن الرحیم فتوی(ھ): 441=243-3/1433 اہل حق پر سبّ وشتم سے نیز بدعات سے باز آجائیں، اس نیت سے سلام کرلینے میں کچھ مضائقہ نہیں، الغرض سلام کرنے سے اس کی اصلاح کی توقع ہو تو سلام کرنا جائز ہے اور ترک سلام سے اصلاح کی توقع ہو تو ترک جائز ہے ۔ اور بقصدِ تعظیم بریلویت سلام کرنا جائز نہیں۔

    جواب نمبر: 603425

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 787-554/H=07/1442

     حقیقی اہل سنت والجماعت اکابر علماء دیوبند اور ان کے متبعین بریلوی لوگوں کی تکفیر میں احتیاط برتتے ہیں۔ تاہم بقصد تعظیم بریلویت سلام کرنا جائز نہیں اگر اب بھی کچھ اشکال (کنفیوژن) ہوتو اس کو صاف و واضح انداز میں لکھ کر معلوم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند