• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2971

    عنوان: ہم خواب میں اپنے والد کو دیکھ رہے ہیں وہ ہم سبھی سے ناراض ہیں...

    سوال:

    میرے والد کو انتقا ل ہوئے ایک سال ہوگیا ، آپ ایک سال سے بیمار تھے، مذہبی آدمی تھے اور حتی المقدور شریعت پر عمل کرتے تھے۔ ہم سبھی بچے اور ہماری والدہ پابندی سے قرآن ، اور کبھی مختلف سورتیں پڑھ کران کے نام بخش دیتے ہیں۔ ہم روزانہ ان کی قبرپر بھی جاتے ہیں، لیکن گذشتہ ایک ماہ سے ہم خواب میں اپنے والد کو دیکھ رہے ہیں وہ ہم سبھی سے ناراض ہیں۔ حال ہی میں ہم لوگ ایک گھرسے دوسرے گھر متنقل ہوئے ہیں۔ میری ماں نے دیکھا کہ پہلاگھر بدلنے کی وجہ سے والد صاحب ماں سے ناراض ہیں۔براہ کرم، اس خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 2971

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 188/ ھ= 150/ ھ

     

    تلاوت کے علاوہ مالی ایصالِ ثواب بھی کرنا چاہیے، غرباء فقراء مساکین محتاجوں نیز مساجد و مدارس میں امداد کرکے ثواب پہنچانے کا اہتمام کریں پرانے گھر کی تبدیلی سے ناراض ہونے کی تعبیر یہ ہے کہ دینی حالات گھر کے افراد کے لیے اصلی اور پرانے طرز کے انداز پر اختیار کیے رہنا ضروری ہے، یعنی ہرکام میں سب گھر والے اتباع سنت کو ملحوظ رکھنے میں سعئ بلیغ سے کام لیں، گناہوں سے بچتے رہیں، غیراسلامی نئی تہذیب سے اپنے آپ کو بچاتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند