• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165773

    عنوان: مسلم فنڈ میں ملازمت کا حکم

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ مسلم فنڈ میں ملازمت کرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 165773

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:87-55/N=2/1440

    التنقیح:۔ کسی مسلم فنڈ میں ملازمت کاحکم اس پر موقوف ہے کہ اس مسلم فنڈ میں کیا کیا امور انجام دیے جاتے ہیں اور کس طریقہ پر انجام دیے جاتے ہیں؟ ان سب کی تفصیلات معلوم ہونا ضروری ہے، نیز اس مسلم فنڈ میں آدمی کس چیز کی ملازمت کرے گا، یعنی: اس کے ذمہ کیا کیا کام ہوں گے؟ لہٰذا آپ جس مسلم فنڈ میں ملازمت کا حکم معلوم کرنا چاہتے ہیں، اس کے بارے میں اوپر ذکر کردہ معلومات فراہم کریں، اس کے بعد إن شاء اللہ اُس مسلم فنڈ میں ملازمت کا حکم شرعی تحریر کیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند