• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 41291

    عنوان: خواب كی تعبیر

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ میں آپ کے روضہ اطہر کی جعلی میں جھاک رہا ہوں اور آپ مجھے صاف آرام فرما نظر آ رہے ہیں لیکن آپ کا چہرہ مبارک دوسری طرف ہے جس وجہ سے میں نے آپ کا صرف جسامت مبارک دیکھا ہے چہرہ مبارک دیکھنے سے محروم ہو گیا لیکن آپ کا جو روضہ میں نے خواب میں دیکھا وہ اصل روضہ سے بالکل الگ تھا میں نے یہ بھی حدیث سنی ہے کہ جس نے آپ خواب میں دیکھا گویا اس نے آپ ہی کو دیکھا ، کیوں کہ آپ کی صورت شیطان نہیں لے سکتا۔

    جواب نمبر: 41291

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1509-1016/H=10/1433 عمدہ خواب ہے ،ماشاء اللہ۔ البتہ آپ کے اندر اتباعِ سنت کی کمی ہے، اس سلسلہ میں اپنی کوشش کو بڑھائیے اور تعبیر یہ ہے کہ ان شاء اللہ حرمین شریفین زادہما اللہ شرفا وکرامة وہیبة کی زیارت نصیب ہوگی۔ قرآن کریم کی تلاوت اور درود شریف کی کثرت رکھئے، حلال وحرام میں تمیز نیز ادائے حقوق میں عزیمت کا درجہ اختیار کرنے میں کوشش کرتے رہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند