Q. مجھے ایک خواب کی تعبیر پوچھنی ہے جو میں نے تہجد کے وقت دیکھا تھا۔ میں کسی دوکان یا میلہ میں گئی جہاں بہت سے لوگ تھے ، وہاں کوئی مجھ سے کچھ خرید کے دینے کے لیے کہہ رہا تھا، لیکن میں خود بھی جلدی میں تھی ، اس لیے میں آگے بڑھ گئی، تھوڑی دور ی پر ایک شخص جس کی چھوٹی داڑھی تھی ، انہوں نے کوئی چیز دی اور کہا کہ یہ دوکان میں واپس کر کے پیسے لے لو۔ تب میں نے یہ سوچ کر کہ چلو ، مسلمان ہے اور میں مدد کرسکتی ہوں، وہ چیز میں نے لے لی اور واپس کردی، جب میں پسے لے کے آئی تو وہ شخص غائب تھے ،میں نے انہیں بہت ڈھونڈا پھر بھی نہ ملے۔ میں نے سوچا کہ چلو وہ ساٹھ روپئے صدقہ کردیں گے ۔ میں گھر آکے وہ پیسے کہیں رکھی اور بھول گئی ۔ پھر میں نے وہ پیسے گھر میں ڈھونڈی ، لیکن نہیں ملے۔ براہ کرم، اس خواب کی تعبیر بتائیں۔