• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 51845

    عنوان: خواب کی تعبیر۔

    سوال: میرے ۴ مہینے لگے ہے ۔اورالحمد اللہ تھوڑی سنت کی پابندی بھی ھے ۔ میں جماعت میں ایک لڑکے کو ملا تھا۔اور وہ ھماری پہلی ملاقات تھی۔اور ھم دونوں صرف ۱ دن جمات میں ساتھ میں تھے ۔اورکء دن کے بعد وہ لڑکا مھجے ملا اور اس نے خواب دیکھا کی "وہ حرم میں ہیں اور وہ حضور کی قبر ڈھونڈ رہا ہے ۔اور دور اس نے مجھے د یکھا اور میں بھی حضور کی قبر ڈھونڈ رہا ہوں"۔تو حضرت اس خواب کی تعبیر بتا ے ۔اور ھم صرف ۱ بار ھی ملے تو میں اس کے خواب میں کیسے دیکھا یَ دیا؟

    جواب نمبر: 51845

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 527-428/D=5/1435-U قبر جو مرنے والے کی نشانی ہوتی ہے، اس کے ڈھونڈنے سے اشارہ مرحوم کے آثار ونشانات کی کھوج ہے، چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے آثار ان کی سنتیں ہیں اس لیے خواب میں اشارہ اور ہدایت ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتیں تلاش اور معلوم کرکے عمل پیرا ہونے کی طرف۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند