• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 602694

    عنوان: حواب میں سانپ کو دیکھا۔پہلے دن سانپ نے حواب میں اس کو ڈس لیا 

    سوال:

    والدہ نے دو دن مسلسل حواب میں سانپ کو دیکھا۔پہلے دن سانپ نے حواب میں اس کو ڈس لیا اور جاگنے پر اسی جگہ میں درد ہو رھا تھا جس جگہ پر حواب میں سانپ نے ڈس لیا تھا جبکہ دوسرے دن سانپ اس کے پیٹھ پر پھر رہا تھا جب والدہ نے اس کو زور سے کھینچا تو وہ پٹ گیا۔ تعبیر سے وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 602694

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:509-457/L=7/1442

     سانپ کی تعبیر دشمن سے کی جاتی ہے؛ البتہ اس کا پٹ جانا اس بات پر دال ہے کہ اس سے نقصان نہ ہوگا، آپ اپنی والدہ سے کہدیں کہ ہر نماز کے بعد تین مرتبہ یہ دعا پڑھ لیا کریں : اللہم إنا نجعلک فی نحورہم ونعوذبک من شرورہم .


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند