• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 9053

    عنوان:

    چند دنوں سے کچھ عجیب سے پریشان کرنے والے خواب دکھائی دے رہے ہیں۔ میری زوجہ امید سے ہیں اور ابھی آدھا وقت گزرا ہے۔ میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ وہ ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کروانے گئی ہیں اور ڈاکٹر اس کو تکلیف کی دوائی دینے کی کوشش کرتی ہے تاکہ ڈلیوری ہوجائے میں یہ سوچ کر پریشان ہوتا ہوں کہ ابھی تو پانچ مہینے پورے ہونے والے ہیں یہ ابھی سے اس قسم کی حرکت کیوں کررہی ہے۔ دو دن پہلے خواب میں دیکھتا ہوں کہ میرے والد کے کزن ریحان قید خانے میں بند ہیں، وہ قید خانہ چلتے بازار میں ہے اور باہر کچھ اس طرح کی عبارت لکھی ہوئی تھی کہ یہ زانی کی سزا ہے اور رزق کی تنگی اس وجہ سے ہوئی ہے اور کچھ رشتہ دار اس قید خانہ کے باہر بیٹھے ہوئے ہیں۔ پھر ان کے والد کو دیکھتا ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9053

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2299=1798/ھ

    خواب سے پریشان ہوں تو بیدار ہونے پر بائیں طرف تین مرتبہ تھو، تھو، تھو، کرکے اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم، لا حولَ ولا قُوّة إلا باللّٰہ العلی العظیم تین دفعہ پڑھ لیا کریں، باقی آپ کے مذکورہ خوابوں میں تنبیہ اس امر پر ہے کہ دنیا دار، تحصیلِ دنیا کی خاطر بے ڈھنگی حرکات کا ارتکاب آج کل دنیا میں کررہے ہیں، اوردین دار متقی پرہیزگاروں کو دنیا کے مکدرات اور پریشانیاں بکثرت در پیش ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند