• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2016

    عنوان:

    میں نے دیکھا کہ درخت سے کوئی پھل میں نے توڑا، وہ آدھا خراب تھا ...

    سوال:

    میرے حمل کی صحیح تاریخ ایک ستمبر ہے، مجھے خواب کی تعبیر پوچھنی ہے۔ میں نے بہت خواب دیکھے ہیں لیکن کچھ میں آپ کو بتا رہی ہوں: (۱) میں نے دیکھا کہ درخت سے کوئی پھل میں نے توڑا، وہ آدھا خراب تھا ، میں نے اس کو صاف کر کے کھایا۔ (۲) دوسرا خواب یہ دیکھا کہ بہت سارے گیندے کے پھول ہیں، میں نے سب پھول چھوڑ کر اس میں ایک ہرے رنگ کے پتوں والا جس کو ہم لوگ ربر پلانٹ بھی کہتے ہیں، وہ لینے کے لیے اٹھائی ہوں۔ (۳) کل میں نے دیکھا کہ ایک بچہ ہے اس کے پیچھے پیچھے میں بھاگ رہی ہوں ، وہ عجیب سا معلوم ہورہاتھا۔ پھر دیکھاکہ جب میں گھر آتی ہوں تو دروازہ پر ایک پیارا سا بچہ رورہاہے۔ لیکن سب دن میں نے پھل ضرور دیکھا۔

    جواب نمبر: 2016

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1895/ ھ= 1488/ ھ

     

    (۱) اخلاص کی دولت ان شاء اللہ عطا ہوگی۔

    (۲) اولاد صالحہ ان شاء اللہ عطا ہوگی۔

    (۳) اعمال خیر کی توفیق کی امید ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند