• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 15880

    عنوان:

    میں نے ایک رات خواب دیکھا کہ زبر دست طریقہ سے سمندر کی لہریں اٹھ رہی ہیں او رپانی کی چادر اتنی اونچی ہو جاتی ہیں کہ ہزاروں میل دور سے دکھائی دے رہی ہیں، جب کہ میرے علاقہ کے قریب سمندر بھی نہیں ہے۔ میرے پورے شہر میں زبردست بارش ہو رہی ہے اور میں بہت خوف زدہ ہوں اور اپنے قریب کے لوگوں سے کہہ رہا ہوں کہ اب بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے اب تو یہ پورا شہر ڈوب جائے گا بس دعا کرو۔ اور اسی گھبراہٹ میں میں اپنے بیٹے سے کہتاہوں کہ تم اپنی دادی کو بلا لاؤ جو پڑوس میں ایک جگہ ہیں (دادی دنیا میں نہیں ہیں) بچہ دادی کو لے کر گھر آتاہے اور اسی اثنا میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ جب سے میں نے یہ خواب دیکھا ہے میں بہت پریشان ہوں۔ از راہ کرم جلد از جلد اس کی تعبیر بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15880

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1456=1177/1430/ل

    یہ سمندر کی لہروں کی شکل میں طرح طرح کے رونما ہونے والے فتنے ہیں، ایسے وقت میں کثرت سے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع ہونے کی ضرورت ہے، یہی چیز ان فتنوں سے نجات کا ذریعہ ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند