• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 147341

    عنوان: تسبیح کے بارے میں خواب دیکھنا؟

    سوال: میری بیوی نے تسبیح کے بارے میں خواب دیکھا ہے جسے وہ ذکر اللہ کے لیے استعمال کرتی ہے، خواب میں تسبیح گم ہوجاتی ہے ۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 147341

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 381-285/H=4/1438

     

    خواب کی تعبیر یہ ہے کہ دینی اعمال میں غفلت ہوجاتی ہے، اس کی طرف بیوی سے کہہ دیں کہ وہ خصوصی توجہ رکھیں، نماز ذکر تلاوت حسن اخلاق اور حُسن معاملات کی انجام دہی میں سستی نہ برتیں، اللہ پاک سب کو غفلت سے نجات عطا فرماکر ذکر والی زندگی مرحمت فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند