• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 14942

    عنوان:

    جہاں تک مجھ کو ایک خواب کے بارے میں یاد پڑتا ہے جو کہ میں نے دیکھا ہے وہ اس طرح ہے کہ کوئی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہے اورام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا ان کو ایک مسجد میں لائیں اور ان کو اس مسجد کا اوپری حصہ رہنے کے لیے دیا۔ اگلے دن اس مسجد کے امام کے جمعہ کا خطبہ پڑھانے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی اور میں بھی اس دعا میں شامل تھا۔ برائے کرم آپ مجھ کو قرآن اور حدیث کی روشنی میں بتائیں کہ اس کی کیا تعبیر ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14942

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1647=1317/ھ

    آپ کو ان شاء اللہ اہل وعیال کی طرف سے راحت نصیب ہوگی اورآخرت میں حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی شفاعت کی امید بھی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند