• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 23431

    عنوان: فجر کی نماز کے بعد میں نے خواب دیکھا ہے۔ میں جس شہر میں رہتاہوں اس کا نام سڈنی ہے۔ خواب یہ ہے کہ میں اور میرے ساتھ جومیرا دوست ہے اور ہمارے علاقے کے تبلیغی جماعت کے امیر ہیں، ہم دونوں بھاگ رہے ہیں، کیوں کہ سمندر سے عذاب آرہا ہے اور میں نے یہ دیکھا کہ سمندر کا پانی ہماری طرف بڑھ رہا ہے اور چاروں طرف تباہی ہی تباہی ہے۔ براہ کرم، اس خواب کی تعبیر بتائیں۔

    سوال: فجر کی نماز کے بعد میں نے خواب دیکھا ہے۔ میں جس شہر میں رہتاہوں اس کا نام سڈنی ہے۔ خواب یہ ہے کہ میں اور میرے ساتھ جومیرا دوست ہے اور ہمارے علاقے کے تبلیغی جماعت کے امیر ہیں، ہم دونوں بھاگ رہے ہیں، کیوں کہ سمندر سے عذاب آرہا ہے اور میں نے یہ دیکھا کہ سمندر کا پانی ہماری طرف بڑھ رہا ہے اور چاروں طرف تباہی ہی تباہی ہے۔ براہ کرم، اس خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 23431

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):1387=1027-7/1431

    ظاہری وباطنی فتنے سمندری طوفان کے مثل دنیا میں تیزی سے چلے آرہے ہیں جن سے تحفظ اور بچاوٴ دینی امور پر عمل کرنا اور ایک دوسرے کو عمل پر آمادہ کرنے میں مضمر ہے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند